ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مذاکرات اور جے ڈی وینس کا انکشاف
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ ایران کو اس بات کی ٹھوس یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ مستقبل میں کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے کا دارومدار ایران کے رویے پر ہے، اور امید ظاہر کی کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔
امریکی نائب صدر نے اس اہم ترین سفارتی کامیابی کا سہرا پاکستان کے سر باندھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بہترین مدبرانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا، جس کی بدولت برسوں بعد ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست مذاکرات ممکن ہو سکے۔






