2026/04/13

کیا نائلہ راجہ انوشکا شرما کی نقل کر رہی ہیں؟ عماد وسیم کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل


پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ نائلہ راجہ، جو اپنے لائف اسٹائل کانٹینٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔


​پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کے دوران نائلہ راجہ نے عماد وسیم کو سرپرائز دینے کے لیے گراؤنڈ کا رخ کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ اس موقع پر جوڑے نے گراؤنڈ میں سیلفی بھی لی جو وائرل ہو گئی۔
​تاہم، اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں:
​کچھ صارفین نے ان کے ماضی کے حوالے سے کڑی تنقید کی۔
​کچھ مداحوں نے نائلہ راجہ کے انداز کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی نقل قرار دیا۔
​سوشل میڈیا پر بحث کا ایک طوفان برپا ہے جہاں لوگ اس تعلق اور پبلک ڈسپلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
​عماد وسیم اس وقت پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں، لیکن کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے