لوڈ ہو رہا ہے...
Facebook | YouTube | Twitter
حقیقت پرائم
سچ کی آواز — آپ کا قابل اعتماد خبری ادارہ
صفحہ اول پاکستان دنیا کھیل کاروبار ٹیکنالوجی تفریح سیاست تعلیم صحت ہمارے بارے میں
عالمی

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر حملہ کردیں گے۔

| حقیقت پرائم چینل
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جاری مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو ترکیہ اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا موازنہ ہٹلر سے کیا اور فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی منصوبے کو "نسل پرست فاشزم" قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر اردوان نے غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں ایسی ہی کارروائی کی جا سکتی ہے جیسی ترکیہ نے لیبیا اور کاراباخ میں کی تھی۔ ​ترک صدر نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب تک 72,000 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
 انہوں نے لبنان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 1.2 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں اور 1500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صدر اردوان نے الزام لگایا کہ جس دن جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، اسی دن اسرائیل نے 254 لبنانی شہریوں کو قتل کیا۔ انہوں نے اسرائیل کی 
موجودہ حکومت کو "نسل کشی کا نیٹ ورک" قرار دیا۔

ٹیگز: عالمی