نسوار ایکٹ 2026: سزائیں اور جرمانے کی مکمل تفصیلات
"اسلام آباد سے اس وقت کی بڑی خبر! خیبرپختونخوا میں نسوار کا استعمال اور کاروبار اب اتنا آسان نہیں رہے گا۔ کے پی کے اسمبلی میں ایک ایسا بل جمع کرا دیا گیا ہے جس نے نسوار فروشوں اور اس کے شوقین افراد میں کھلبلی مچا دی ہے۔ نسوار ایکٹ 2026 کیا ہے؟ اس میں کتنے جرمانے اور سزائیں رکھی گئی ہیں؟ جانیے حقیقت پرائم کی اس خاص رپورٹ میں۔"
(ڈیٹیل باڈی)
"تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی آمنہ سردار نے 'نسوار ایکٹ 2026' کا مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ اس قانون کے تحت اب خیبرپختونخوا میں نسوار کی فروخت کے لیے سرکاری لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ بغیر لائسنس نسوار تیار کرنے یا بیچنے پر 30 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
صرف یہی نہیں، بلکہ اب نسوار کھلی حالت میں نہیں بیچی جا سکے گی، اس کے لیے 'سیل بند پیکنگ' لازمی قرار دی گئی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکولوں، مدارس اور اسپتالوں کے 100 میٹر کے اندر نسوار کی دکان بنانا جرم تصور ہوگا۔ اگر کسی نے کم عمر بچے کو نسوار فروخت کی، تو اسے 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔"
"عوامی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے، نسوار تھوکنے والوں پر ایک ہزار روپے کا موقع پر جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ آن لائن ڈیلیوری اور سوشل میڈیا پر نسوار کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ فی الحال اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس پر کچھ قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں، لیکن اگر یہ بل منظور ہو گیا تو نسوار کا کلچر مکمل طور پر بدل جائے گا۔"






