وکیل اور پولیس افسر سے شادیاں، 3 بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنا گینگ: "پنکی" کا کالا دھندہ بے نقاب۔
انمول عرف پنکی کی کہانی محض 14 سال کی عمر میں شروع ہوئی جب وہ ماڈل بننے کے شوق میں گھر سے نکلی۔ لیکن ماڈلنگ کی چمک دمک کے بجائے وہ جرائم کی دلدل میں جا گری۔ اس نے پہلے ایک منشیات فروش وکیل سے شادی کی جہاں سے اس نے اس کالے دھندے کے تمام داؤ پیچ سیکھے۔ طلاق کے بعد اس نے ایک پولیس افسر سے نکاح کیا اور پھر اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر منشیات کا ایک ایسا نیٹ ورک بنایا جو لاہور سے کراچی تک پھیلا ہوا تھا۔
یہ ملزمہ صرف سپلائی نہیں کرتی تھی بلکہ اپنی ذاتی 'لیب' میں کوکین تیار کرنے کی ماہر تھی۔ تفتیش میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ چند سال قبل پنجاب پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا لیکن مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے کی بھاری رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔"
(ملزمہ کا رویہ اور گرفتاری)
"حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پکڑی جانے والی اس خاتون کا غرور گرفتاری کے وقت بھی کم نہ ہوا۔ اس نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، جس دن دماغ سے سوچو گے تو میری طرح برانڈ بن جاؤ گے'۔ حد تو یہ ہے کہ اسے جب عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ کسی ہتھکڑی کے بغیر پورے اعتماد کے ساتھ چلتی رہی، جبکہ پولیس افسران اسے راستہ دکھاتے نظر آئے۔"






