سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ایک پلیٹ 9,000 روپے تک مہنگی بجٹ سے پہلے بڑا جھٹکا
کراچی (ویب ڈیسک): نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی سولر انڈسٹری میں قیمتوں کا ایک نیا اور پریشان کن رجحان سامنے آ گیا ہے۔ ملک بھر میں مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اور اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے صارفین اور سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کی تشویش میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قیمتوں کا تقابلی جائزہ:
- 585 واٹ کا پینل: جو پہلے تقریباً 18,000 روپے میں دستیاب تھا، اب بڑھ کر 27,000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
- 645 واٹ کا پینل: اس کی قیمت 22,000 روپے سے بڑھا کر 31,200 روپے کر دی گئی ہے۔
- 720 واٹ کا پینل: جو پہلے 25,000 روپے کا تھا، اب مارکیٹ میں 33,500 روپے تک جا پہنچا ہے۔
مارکیٹ حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ نہ صرف سولر پینلز بلکہ آنے والے دنوں میں انورٹرز کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کے لیے سستی بجلی کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔






